میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ سمتھ نے پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہو کر ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جی ہاں، ہم خان ہیں‘۔اُنہوں نے صادق خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ متعصب لوگوں کو دانت پیستے دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہوئے ہیں۔صادق خان پہلی مرتبہ 2016ء میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، 2016ء میں صادق خان نے کنزرویٹو امیدوار اور جمائما گولڈاسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔میئر بننے سے پہلے صادق خان نے 2005ء سے 2016ء تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

Recent Posts

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

4 mins ago

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

41 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

57 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

1 hour ago