’فلم فیئر مڈل ایسٹ‘ ایوارڈز سجل علی، فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید کے نام

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہونے والے سالانہ فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ایوارڈز کی تقریب میں تین پاکستانی اداکاروں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا . ہر سال ہونے والے ایوارڈز میں ماضی میں بھی پاکستانی اداکار ایوارڈز اپنے نام کرتے رہے ہیں، اس سال سجل علی، فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید نے ایوارڈز اپنے نام کیے .


’فلم فیئر مڈل ایسٹ‘ ایوارڈز میں سجل علی کو ’موسٹ پاپولر فیس آف پاکستانی سینما‘ فہد مصطفیٰ کو ’اسٹار آف پاکستان‘ جب کہ ہمایوں سعید کو ’ٹرینڈ سیٹر آف پاکستانی سینما‘ کا ایوارڈ دیا گیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by IMAGES (@dawn_images)


تقریب میں متعدد بھارتی اداکاروں کو بھی ایوارڈز دیے گئے جب کہ پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by showbiz Lovers (@showbizloverss)


تقریب میں بولی وڈ اداکار گووندا، رنویر سنگھ، جھانوی کپور اور شہناز گل سمیت دیگر اداکاروں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا .
ایوارڈز تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے بچپن میں گووندا کی اداکاری دیکھ کر اداکار بننے کا ارادہ کیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Koimoi.com (@koimoi)


انہوں نے گووندا کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے جب کہ فہد مصطفیٰ نے رنویر سنگھ کی بھی تعریفیں کیں .
فہد مصطفیٰ نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں پاکستانی اور بھارتی اداکار دوبارہ ایک ساتھ مل کر کام کرتے دکھائی دیں گے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Filmfare Middle East (@filmfareme)


انہوں نے اداکارہ سجل علی کے علاوہ ہمایوں سعید کی بھی تعریفیں کیں . ایوارڈز تقریب کے دوران جھانوی کپور نے بھی خطاب کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی کی تعریفیں کیں اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں ایوارڈ تقریب میں پہلی بار پرفارمنس کرنے کا موقع بھی دیا گیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Filmfare Middle East (@filmfareme)


ایوارڈز تقریب میں جھانوی کپور کے علاوہ گووندا اور رنویر سنگھ نے بھی پرفارمنس کرکے شائقین کو محظوظ کیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)


اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے اپنا ایوارڈ سابق بوائے فرینڈ آنجھانی سدھارتھ شکلا کے نام کیا اور وہ اس دوران جذباتی بھی ہوگئیں .
ایوارڈز تقریب کے دوران اداکارہ جھانوی کپور اور سجل علی کے گلے ملنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جب کہ سجل علی کی رنویر سنگھ کے ساتھ کھچوائی گئی سیلفی بھی وائرل ہوگئی اور اس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

. .

متعلقہ خبریں