ترقی کا عمل گڈ گورننس سے مشروط ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کا عمل گڈ گورننس سے مشروط ہے جبکہ سیاسی استحکام اور پالیسی کا تسلسل ترقی کے لئے اولین شرط ہے . وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت گڈگورننس اور شفافیت کے موضوع پر اعلیٰ سطحی اجلاس آج منعقد ہوا .


اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورننس میں شفافیت اور متعلقہ اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے گورننس انوویشن لیب کو قائم کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کو گورننس کا حصہ بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے . انہوں نے کہا کہ ترقی کا عمل گڈ گورننس سے مشروط ہے اور مستقبل کا دارومدار نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت نجی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد دیتی ہے، کسی بھی پالیسی سے مطلوبہ نتائج 8 سے 10 سال میں حاصل ہونا شروع ہوتے ہیں .
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 18- 2013 تک ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے اور 2018 – 22 میں عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی سطح میں اضافہ ہوا تاہم وفاقی ترقیاتی بجٹ میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کی جائے .

. .

متعلقہ خبریں