پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے . تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ ایئر وائس مارشل خالد محمود کی ملاقات ہوئی ہے .


ملاقات کے دوران فضائی سرحد کی حفاظت میں فضائیہ کے کردار ، درپیش چیلنجز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ پوری قوم کا فخر ہے .
انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں دفاع میں کلیدی کردار فضائیہ کا ہی ہے جو ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے . اس موقع پر ایئر وائس مارشل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ قوم کی امنگوں کے مطابق نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں