عمران خان نااہلی کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کیا گیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ ایسے کیس کا فورم کیا ہونا چاہیے، ہم آرڈر پاس کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف کیس ہم نے سنا تھا، وہ سپریم کورٹ سے کالعدم ہو گیا تھا۔