لانگ مارچ پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی درخواست پروفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس

لاہور (قدرت روزنامہ)لانگ مارچ پرممکنہ شیلنگ رکوانے کی درخواست پرعدالت نے آئی جی پنجاب سے بھی جواب طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ میں 26نومبر کو پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں لانگ مارچ پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کےلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی جبکہ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیے۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ میڈیا رہورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے 50 ہزار آنسو گیس کے شیل فورس کو فراہم کردیے ہیں۔ آنسوگیس شیل استعمال ہونے پرانسانی جانوں اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہونگے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اطلاع کےمطابق وفاقی حکومت نے پولیس کوزہریلی آنسو گیس استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جنیوا کنونشن کے تحت آنسو گیس کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو لانگ مارچ کےشرکاء ہر آنسو گیس کےاستعمال سے روکنے کاحکم دے۔