صدر ،وزیر اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقاتیں

دونوں رہنمائوں نے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الگ الگ الوداعی ملاقات کی ہے . وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے،

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے،آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں،وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا،قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سیچیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف نے الوداعی ملاقات کی،صدر مملکت نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا اورجنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں