پاکستان چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے، سید فیصل علی سبزواری

ڈیجیٹل اور گرین پورٹس کی ترقی ،مقام اور خطے میں ٹرانزٹ اور نقل و حمل کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو فروغ د کے لیے کوشاں ہیں ، وفاقی وزیر برائے سمندری امور
شنگھائی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ قریبی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی میں منعقدہ دوسرے نارتھ بند فورم 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فیصل علی سبزواری نے جہاز رانی اور بحری صنعت میں قریبی دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے مزید کہا کہ ملک ڈیجیٹل اور گرین پورٹس کو ترقی دینے،مقام اور خطے میں ٹرانزٹ اور نقل و حمل کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو فروغ د کے لیے کوشاں ہے۔ شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل اور دیگر حکام نے بھی فورم میں شرکت کی۔گوادر پرو کے مطابق گرین ، انٹیلجینٹ اینڈرزیلینٹ( لچکدار) گلوبل شپنگ اینڈ ایوی ایشن کے ذریعے گلوبل پارٹنرشپ’ کے اعنوان سے منعقدہ فورم کا مقصد جہاز رانی اور بحری صنعت میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر غور و خوض کرنا اور مزید لچکدار اور قابل اعتماد سپلائی چین سروس نیٹ ورک اور عالمی اقتصادی منظر نامے میں طویل وبائی اثرات اور اتار چڑھاو کے درمیان بین الاقوامی شپنگ انڈسٹری کے ہموار آپریشن کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے طریقے تجویز کرنا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

43 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

1 hour ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

1 hour ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

2 hours ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

2 hours ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

2 hours ago