عمران خان کو سکیورٹی خطرات ،انکا ہیلی کاپٹر پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے،اسد عمر

ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی،رہنما پی ٹی آئی
اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی خطرات سے سب آگاہ ہیں اس لیے ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ہیں، جلسہ گاہ آمد پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی۔