پی ٹی آئی دھرنا ، اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی ، پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے ، ڈی آئی جی آپریشنز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی دھرنا ، اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا . فیصلہ آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا .

جمعرات کی شام سے فیض آباد، کورال چوک، اور چھبیس نمبر چونگی سے داخلی راستے بند کر نے کا فیصلہ کیاگیا .
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی ، پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے . سہیل اختر چٹھہ نے کہاکہ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا ، بارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلئے راستہ کھلا ہوگا . انہوںنے کہاکہ کنٹینرز لگانے کیلئے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں