پی ٹی آئی دھرنا ، اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی ، پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے ، ڈی آئی جی آپریشنز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی دھرنا ، اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔فیصلہ آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا ۔جمعرات کی شام سے فیض آباد، کورال چوک، اور چھبیس نمبر چونگی سے داخلی راستے بند کر نے کا فیصلہ کیاگیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی ، پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے ۔ سہیل اختر چٹھہ نے کہاکہ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا ، بارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلئے راستہ کھلا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کنٹینرز لگانے کیلئے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔

Recent Posts

تربت ،لاپتہ افراد کا دھرنا، آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو سات دن مکمل آج پریس کانفرنس کریں…

9 mins ago

بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان…

21 mins ago

بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…

29 mins ago

بیلہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق بلوچستان کے…

35 mins ago

کوہلو،جائیداد کی لالچ میں سوتیلے بھائی جان سے مرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، تحفظ فراہم کیا جائے ،شہری

کوہلو(قدرت روزنامہ)کوہلو کے علاقے سفید کی رہائشی نور حسین والد حاجی جمالدین کنگرانی مری نے…

41 mins ago

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے خلاف ایک اورکیس بننے کو تیار

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف پرانی…

1 hour ago