صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس ،سپریم کورٹ نے تمام سیکیورٹی اداروں کو قانون کی پاسداری کرنے کا حکم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس میںسپریم کورٹ نے تمام سیکیورٹی اداروں کو قانون کی پاسداری کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی.
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اس وقت حکومت کی طرف سے کسی صحافی کے خلاف کرمنل کارروائی نہیں چل رہی ہے، وکیل حیدر وحید نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر کہا صحافیوں کے کیس میں سول سوسائٹی کی طرف سے ایک اور درخواست بھی داخل کی ہے، درخواست ہے کہ جو حق آزادی رائے کا تحفظ الیکٹرونک میڈیا پر حاصل ہے وہی سوشل میڈیا پر بھی ہو. جسٹس اعجازالاحسن نے کہا وقت کی کمی کے باعث کیس آج نہیں سن سکتے ہیں. عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔