فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا،شاہد آفریدی

یہ تاثر غلط ہے کہ ورلڈ کپ میں شاہین مکمل فٹ نہیں تھے، اس کی انجری پرانی نہیں، نئی ہے، سابق اسٹار آل رائونڈر
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فواد عالم کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے تھا، انہیں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے تھا،انہوں نے قومی ٹیم سے متعلق کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ورلڈ کپ میں شاہین مکمل فٹ نہیں تھے، اس کی انجری پرانی نہیں، نئی ہے، وہ کیچ لیتے ہوئے گرے جس کی وجہ سے انجری ہوئی،شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنی پینچ اسٹرنتھ مضبوط بنانا ہوگی، ریڈ بال اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیم بنانا مشکل ہے،پاکستان ٹیم کے ساتھ اے ٹیم بھی بنائی جانی چاہیے، بینچ اسٹرنتھ ہوگی تو سب کو پرفارم کرنا ہوگا،
اسٹار آل رائونڈر نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ شاہین یا بابر نہیں ہیں تو کون ہوگا،92کا ورلڈکپ بھی ہم اسی طرح جیتے تھے،جو غلطیاں کی وہ کوچز کو معلوم ہے،قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے حوالے سے شاہ آفریدی بولے میری پسندیدہ ٹیم جرمنی ہے،انگلینڈ کی ٹیم بھی پسند ہے،اپ سیٹ ہونے سے فیفا ورلڈکپ میں جان پڑ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ڈومیسٹک اور انڈر 19ٹیمیں مضبوط کرنی ہوں گی، چیمپئن پی سی بی رمیز راجہ نے جے پی ایل کا شاندار ایونٹ کروایا،بلوچستان میں بھی اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں، وہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔