فن و ثقافت شوبز

شرمین عبید چنائے نے فیروز خان کو نامزد کرنے پر اپنا لکس اسٹائل ایوارڈ واپس کر دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) شرمین عبید چنائے نے فیروز خان کی نامزدگی پراپنا لکس اسٹائل ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔معروف پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے اپنی آؤٹ آف دی باکس فلموں کے لیے مقبول ہیں ساتھ ہی انہوں نے ہمیشہ گھریلو تشدد، خواتین کو بااختیار بنانے اور دیگر سماجی مسائل پر اپنی آواز اُٹھائی ہے۔
شرمین پاکستان کے بہترین ایوارڈز لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں ۔ شرمین عبید چنائے کو 2012 میں لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

تاہم شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ وہ 2012 میں ملنے والےاس ایوارڈ کو واپس کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب لکس اسٹائل ایوارڈ میں خواتین پر گھریلو زیادتی اورتشدد کرنے مردوں کو نامزد کیا جائے تو وہ خاموش نہیں رہ سکتیں اس لئے وہ اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب لکس اسٹائل ایوارڈ 2022 کی جانب سے بہترین اداکاروں کی فہرست میں دیگر اداکاروں کے ساتھ فیروز خان کا بھی شمار کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کو شرمید کا یہ کا فیصلہ پسند آیا تاہم کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں اس میں منافقت نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں