بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کب ہوگی ؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ اور سنیئر اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹھی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اگلے سال جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس جوڑے کی اگلے سال جنوری میں کھنڈالا میں واقع

سنیل شیٹی کے بنگلے پر شادی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ـمیڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور شادی کے ملبوسات کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں قریبی دوست احباب ، رشتے دار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار سنیل شیٹی نے اتھیا شیٹی اور بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول کی جلد شادی کی تصدیق کی تھی۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں۔تاہم اب بھارتی میڈیا کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تاریخوں کے حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے۔دوسری جانب کے ایل راہول یا اتھیا شیٹی کی جانب سے اب تک شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

1 hour ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

1 hour ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

2 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

2 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

2 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago