بل گیٹس نانا بننے والے ہیں، جینیفر گیٹس نے خوشخبری سنادی
مصر(قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک شخصیت بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے سوشل میڈیا پر جَلد ماں بننے کی خوشخبری سنادی ہے۔
جینیفر گیٹس نے گزشتہ روز اپنے شوہر نائل نصر کے ساتھ تصویر شیئر کی، انہوں نے اس پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ جَلد ماں بننے والی ہیں۔
View this post on Instagram
جینیفر گیٹس نے اس پوسٹ پر شکر گزار ہونے سے متعلق کیپشن دیا اور ساتھ میں دل اور فیڈر کا ایموجی بھی بنایا۔
واضح رہے کہ بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے دوست، ایک مصری مسلم نوجوان نائل نصر سے گزشتہ سال شادی کی تھی۔جینیفر گیٹس کی شادی پر تقریباً 20 لاکھ ڈالرز، یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا خرچ آیا تھا۔