آرمی چیف کا معاملے طے ہوچکا ،اب عمران نیا تماشا کریں تو وہ بھی دیکھ لیں گے،شاہد خاقان عباسی

قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے، وہ قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے، رہنما (ن) لیگ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہیکہ آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے اگر اب عمران خان نیا تماشا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کوختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے جب کہ جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو اس لیے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونے کے لیے آنا چاہتے تھے اگر اب وہ نیا تماشا کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے، آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیمعاملے پرانتشارپھیلایا گیا، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں،
قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے اور وہ قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس سے بات کرنے پر امریکا کا کوئی دبا نہیں، حکومت خام تیل امپورٹ نہیں کرتی بلکہ ریفائنریزکرتی ہیں۔