فوج کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے، شیخ رشید


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کی جانب سے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ دراصل پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ یہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ عمران خان 25 دن تک اہم تعیناتیوں کی سمری پر بیٹھا رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اداروں نیبھی کہا ہے کہ ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام گھمبیر ہوگیا ہے جس کی پیش نظر فوج نے سیاست سے دور رہنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جو کہ اصل میں پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا آرمی چیف کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں بلکہ ملک اور عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا اور سیاسی استحکام قبل ازوقت الیکشن سےآئے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا ہے، اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی، نئے سکرپٹ میں معاشی سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی۔