وفاقی حکومت کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے نظرثانی اپیل دائر کی تھی
لاہور(قدرت روزنامہ) فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو کام سے روکنے کا وفاقی حکومت کا حکم بحال کردیا . تفصیلات کے مطابق فیڈرل سروس ٹریبونل کے قائم مقام چیئرمین رانا زاہد محمود اور ممبر جاوید غنی نے وفاقی حکومت کی اپیل پر تحریری حکم جاری کیا،
جس میں سی سی پی او لاہور کو بحال کرنے کا 10 نومبر کا فیصلہ معطل کردیا گیا .
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر غلام محمود ڈوگر کی اپیل قبل ازوقت تھی تو معطلی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیوں روکا گیا ؟ٹربیونل کے بینچ نمبر 3 نے اس معاملے پر اپنا دائرہ اختیار کیسے استعمال کیا ؟ فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جو چیئرمین کی سربراہی میں مزید سماعت 5 دسمبر کو کرے گا .
. .