نیب نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا
لاہور(قدرت روزنامہ)غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں نیب لاہور نے سابق وزیراعلی عثمان بزادر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی، نیب نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی عثمان بزادر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ رپورٹ کے دوران نیب لاہور کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق شروع ہوئی، انکوائری کے دوران نئی شکایت کی دوبارہ درخواست آئی، قانون کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے پاس شکایت پر تفتیش کرنے کا اختیار ہے۔
نیب رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلی عثمان بزدار کو بھی انکوائری میں طلبی کیمتعدد نوٹسز جاری کیے گئے، عثمان بزدار نے درخواست ضمانت میں حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا،عثمان بزدار پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سے شراب لائسنس جاری کروانے پر دبا ڈالنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر رکھی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…