اداکاروں کوتنقید کا نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے‘حریم فاروق
کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اداکار اس لئے زیادہ تنقید کی زد میں رہتے ہیں کہ انہیں نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں حریم فاروق نے کہا کہ آج کے دور میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کتنی خوبیاں ہیں بلکہ لوگ آپ کو آپ کی برائیوں سے پرکھتے ہیں،
آپ چاہے جتنا بھی اچھا کرلیں لوگوں کو پرواہ نہیں ہوتی لیکن صرف ایک غلطی پر آپ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔حریم فاروق نے کہا کہ میرے چاہنے والے مجھے سکرین پر زیادہ دیکھنے کے خواہاں ہیں تاہم میں صرف اپنے پسند کے سکرپٹ کو ہی منتخب کرتی ہوں۔ ایک سوال پر حریم فاروق نے کہا کہ اداکاروں کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے اسی لئے وہ اکثر لوگوں کی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔