حنا الطاف اور آغا علی ازدوجی زندگی پر مطمئن

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ حنا الطاف اور ان کے شوہر آغا علی نے اپنی ازدواجی زندگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنا الطاف نے کہا کہ آغا کی سب سے بڑی خوبی جو میں نے نوٹ کی وہ ان کا بے حد وفادار ہونا ہے اور وفاداری وہی چیز ہے جس پر میں زندگی میں کمپرومائز نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ آغا کا اپنی والدہ سے جو تعلق تھا اس نے بھی مجھے خاص طور پر متوجہ کیا کیوں کہ آغا اپنی فیملی پر کسی کو اہمیت نہیں دیتے۔ اس موقع پر آغا علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حنا نے جو وفاداری کی بات کی یہی چیز حنا میں بھی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا شادی سے قبل میری لائف بہت بکھری ہوئی سی تھی لیکن حنا نے آکر میری زندگی میں توازن قائم کیا اب میں اپنی زندگی کو ایک مکمل زندگی مانتا ہوں جس سے مطمئن ہوں۔