عتیقہ اوڈھو کی ترکیہ کے ڈرامے میں انٹری
کراچی (قدرت روزنامہ) معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترکی کے ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ عتیقہ اوڈھو جلد ترکی کے ڈرامے ’’کویو بیاز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ مشہور ترکی اداکار نیسا بولکباشی اتاکان ہوگورین، اتابیق محسن اور ایبرو اکیل جیسے مشہور نام ہوں گے۔
عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر ترکی کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ وہ بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں اور جلد ان کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا۔