ڈرپوک زخمی خان سے بھی ڈرتے ہیں،عدالت راستوں کی بندش کا نوٹس لے‘سینیٹر فیصل جاوید
عمران خان آج دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج سے خطاب کریں گے
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ڈرپوک زخمی خان سے بھی ڈرتے ہیں ، ہمارے پرامن احتجاج کے سامنے وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، راستوں کو بند کیا جارہا ہے، عمران خان آج (ہفتہ) 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج سے خطاب کریں گے۔
فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں ہی ڈرپوک، زخمی خان سے بھی ڈرتے ہیں۔عمران خان نے کہا تھا وہ حکومت سے باہر انکے لئے زیادہ خطرناک ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے مزید کہا کہ پر امن احتجاج عوام کا حق ہے،
انشا اللہ آج (ہفتہ ) ایک بجے عمران خان راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج سے خطاب کریں گے۔فیصل جاوید نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے پرامن احتجاج کے سامنے وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، راستوں کو بند کیا جارہا ہے، عدالت اسکا نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ تعداد میں فیملیز کی شرکت سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرائونڈ اترنے پر بندش لگا کر انکی جان کو مزید خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔