لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، فیض حمید کا بھی ریٹائرمنٹ پر غور
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے نئے آرمی چیف بننے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔
کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ریٹائرڈ ہونے کا سوچ رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2023 کو ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔دوسری جانب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے لیے سمری چھ لیفٹیننٹ جنرل پر مشتمل تھی۔ باقی چار لیفٹیننٹ جنرل بھی پی ایم اے لانگ کورس سے ہیں۔