اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جب سے آیا تب سے جان کو خطرہ ہے اور اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے کیونکہ چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، ملک میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی اپنی قوم کیلیے جارہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ہماری مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک بھی میرا اور فوج بھی میری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سازش کی وجہ سے امریکا سے تعلقات نہیں توڑ سکتا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…
کراچی(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن…