عرفی جاوید کو دبئی کا سفر کرنے سے روک دیا گیا؛ وجہ کیا بنی؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک دیا گیا جس پر انہوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہیں دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ ان کے کپڑے یا کچھ اور نہیں بلکہ بھارتی قونصلیٹ کی نئی گائیڈ لائنز ہیں۔
اداکارہ نے نئی گائیڈلائنز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا آفیشل نام صرف عرفی ہے اور میرا کوئی سر نیم نہیں۔عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔دوسری طرف بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر عرفی کے نام کی اسپیلنگ بھی مختلف لکھی گئی ہے۔
دبئی میں بھارتی قونصلیٹ نے دبئی آنیوالے بھارتی شہریوں کے لیے نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جس کے مطابق وزٹ یا سیاحتی ویزے پر دبئی جانے کے خواہش مند بھارتیوں کے پاسپورٹ پر سرنیم ہونا ضروری ہے۔
دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گائیڈلائنز کا ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاسپورٹ پر سنگل نام کے ساتھ دبئی آنے کے خواہش مند بھارتی شہریوں کی دستاویزات یو اے ای امیگریشن کی جانب سے قبول نہیں کی جائیں گی جب کہ پاسپورٹ پر سر نیم رکھنے والے شہریوں کو دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔بھارتی قونصلیٹ کے اعلان کے بعد بھارتی ائیر لائنز نے بھی فوری وزٹ اورسیاحتی ویزے پر دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

Recent Posts

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

1 min ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

20 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

21 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

26 mins ago

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

36 mins ago

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

2 hours ago