چھیاں چھیاں گانے کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان پریشان تھے؛ ملائکہ اروڑہ کا انکشاف
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ کا کہنا ہے کہ چھیاں چھیاں گانے کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان پریشان تھے۔حال ہی میں معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے چھیاں چھیاں گانے کی شوٹنگ کے دوران اصرار کیا کہ مجھے بندھا ہوا ہونا چاہیے کیونکہ وہ پریشان تھے کہ میں چلتی ہوئی ٹرین سے اُڑ جاؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے تو ہم سب نے شاہ رخ خان کی رائے سے اتفاق نہیں کیا کیونکہ اس طرح ڈانس کرنا مشکل ہے، لیکن بعد میں سب نے ان کا مشورہ مان لیا۔ واضح رہے کہ اس گانے کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے علاوہ تمام ڈانسرز کو تحفظ کے لیے ٹرین سے باندھ دیا گیا تھا۔