لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو جی ایچ کیو سے جن 6 ناموں کی سمری موصول ہوئی تھی ان میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےسنیئر لفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوانئٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا۔
گزشتہ روزچیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے خاندانی ذرائع نے ’جیو نیوز‘ کو تصدیق کی ہے.