فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی مداحوں سے دعائوں کی درخواست


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کردی،شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کے عشائیے جو کہ حال ہی میں منعقد کیا گیا تھا ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں شاہین آفریدی کو تقریب میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے
شاہین آفریدی کو اکیلا دیکھ کر ان کے چاہنے والے بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات کرنے لگے،انجری کے بارے سوالات پر شاہین آفریدی نے کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں،واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا کامیاب آپریشن بھی ہوا ہے .

.

.

متعلقہ خبریں