جیت کی خوشی ،سعودی شہزادے کا تمام کھلاڑیوں کو دنیا کی سب سے مہنگی گاڑی دینے کا اعلان

شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں قطر سے واپسی پر ملک کے تمام 26قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی رولز رائس فینٹم گاڑیاں تحفے میں دیں گے
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے پر قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی رولز رائس فینٹم گاڑیاں تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں قطر سے واپسی پر ملک کے تمام 26قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی رولز رائس فینٹم گاڑیاں تحفے میں دیں گے،
قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت اس سال کے سب سے بڑے سرپرائز میں سے ایک تھی،
جبکہ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا،سعودی فٹبال کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو متاثر کیا جس کی وجہ سے وہ کھلاڑیوں کو اپنی جیب سے پرتعیش ایوارڈ دیں گے تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کون سا ماڈل حاصل کریں گے لیکن رولز روائس فینٹم کے بنیادی ماڈلز کی قیمت پاکستانی روپے کے مطابق 9کروڑ روپے ہے .

.

.

متعلقہ خبریں