میرا دل یہ پکارے آجا پر لڑکی نے ڈانس کیوں کیا؟ اہم بیان سامنے آگیا


کراچی(قدرت روزنامہ)وائرل ڈانس ویڈیو میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ڈانس کرنے والی عائشہ نے بالآخر مارننگ شو شرکت کی . گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر رقص کر رہی ہے .

ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں عائشہ کے شہرت میں اضافہ ہوا، وہیں انسٹاگرام اور ٹک ٹاکر پر ان کے تین لاکھ فالوورز بھی بڑھے
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست کی شادی کے موقع پر وہ ڈانس کیا تھا جبکہ ان کی پہلے سے کوئی تیاری بھی نہیں تھی، اچانک شادی کی تقریب میں مذکورہ گانا چلاکر ان سے ڈانس کی فرمائش کی گئی . عائشہ نے بتایا کہ دلہن میری دوست تھی اس لیے انہیں ڈانس کرنا پڑا، لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی .
انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب ختم ہونے کے چند دن بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو کو وائرل ہوتے دیکھا اور پھر ان کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے بھی دیکھی . ٹک ٹاکر کے مطابق والدین نے انہیں کچھ نہیں کہا بلکہ انہوں نے انہیں سپورٹ کیا، تاہم خاندان کے کچھ لوگ ان پر ناراض ہوئے لیکن انہوں نے ناراض ہونے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اداکاری کا بہت شوق ہے، اب وائرل ہونے کے بعد وہ چاہتی ہیں کہ انہیں اداکاری کا چانس دیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں