نجی کمپنی سے حاصل کئے گئے چارٹر طیارے کی سکیورٹی سویپنگ کی گئی ،ائیر پورٹ تک زیرو ٹریفک کر دی گئی
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر کی بجائے چارٹر طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی میں اعلی سطحی مشاورت کے بعد عمران خان کو لاہور سے راولپنڈی پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی بجائے چارٹر طیارے کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ۔ عمران خان کی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر نجی کمپنی سے حاصل کئے گئے چارٹر طیارے کی سکیورٹی سویپنگ کی گئی جس کے بعد عمران خان زمان پارک سے ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوئے ۔ زمان پارک سے روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے عمران خان کے زمان پارک سے ائیر پورٹ تک روٹ پر زیرو ٹریفک رہی ۔
ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…
برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…
کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…