ویوو کا بہترین پرفارمنس سے آراستہ نیا سمارٹ فون Y35 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)آج ویوو نے اپنی سمارٹ فونز کی مشہور زمانہ Yسیریز میں Y35کا اضافہ کر دیا۔ویوو کی Yسیریز کم قیمت میں جدیدترین فلیگ شپ فیچرز مہیا کرنے کی وجہ سے خاص شہرت رکھتی ہے اور Y35 بھی ان ہی خصوصیات کا حامل ایسا سمارٹ فون ہے جسے نوجوانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوۓ بنایا گیا ہے۔ویوو Y35 میں سٹائل اور انڈسٹری کی سب سے بہترین ٹیکنالوجی کو یکجا کر دیاگیا ہے۔ اس ڈیوائس کو طاقتور کارکردگی کے لیے Snapdragon 680پرا سیسر سے آراستہ کیا گیاہے۔ مزید اس سمارٹ فون میں5000mAhکی بڑی بیٹری کے ساتھ 44Wفلیش چارج کی سہولت بھی موجو د ہے ۔
اپنے طاقتور پرا سیسر اور بیٹری کی صلاحیتوں کی وجہ سے Y35آج کی مصروف زندگی کے لیے بہترین انتخاب ہے ۔ نیز اگر میموری کی بات کی جائے تو اس سمارٹ فون میں 128GB ROM موجود ہے جسے 1TB تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ ویوو Y35 میں Extended RAM 3.0 کے ساتھ 8GB+8GB RAM کی سہولت بھی موجود ہے۔

ویوو Y35 کی ایک اور خا ص بات اس کا 50MPٹرپل ریئر کیمر ہ ہے جو اپنے بڑے سینسر کے سا تھ انتہائی شفاف رنگوں میں حقیقت کے قریب تر فوٹوگرافی کو ممکن بناتا ہے ۔ کیمرہ سسٹم کی بات کی جا ئے تو اس سمارٹ فون میں Super Night Camera کے ساتھ Video Face Beauty اور Multi-Style Portraitجیسے سمارٹ فیچرز بھی موجو د ہیں ۔
Yسیریز کے اچھو تے فیچرز کو مزید پرکشش بنانے کے لیے ویوو Y35 کو اضافی طور پر Multi-Turbo 5.5اور Ultra-Game Modeسے بھی آراستہ کیا گیا ہے ۔ Multi-Turbo 5.5 کا تعلق بر ق رفتار ملٹی ٹاسکنگ سے ہے جبکہ Ultra-Game Modeگیمنگ کے تجربے کو جدت سے ہم آہنگ کر کے بہت ہی پر لطف بنا تا ہے۔
یہ سمارٹ فون Frosted Anti-Glare (AG) surface کے ساتھ دیکھنے میں دلکش اورگرفت میں انتہا ئی آرامدہ ہے ۔ ویوو Y35 میں فنگر پرنٹ سکینرموبائل کے سائیڈ پاور بٹن میں دیا گیا ہے جس سے اس کی خوبصورتی میں اور بھی اضا فہ ہو گیا ہے ۔

قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا Y35 اس وقت پاکستان بھر میں 59،999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے اور اس میں دو دلکش رنگ Dawn Goldاور Agate Blackپیش کیے گئے ہیں۔
ویوو کی جانب سے Y35 کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔