عمران خان ہمارے وزیراعظم، ڈٹ کے ساتھ کھڑے ہیں‘مونس الٰہی
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں، ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، ان کا نام پرویز الٰہی ہے، خواجہ آصف نہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب آپ اپنی فکر کریں، یہ نہ ہو آپ سیالکوٹ سے بھی جائو۔