لاہور (قدرت روزنامہ) معروف گلوکار جواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ سیاست میں آنے کے بعد اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کے سبب اب مجھے کوئی کنسرٹ میں نہیں بلاتا ہے۔مشہورِ زمانہ گانا ’’مہندی کی یہ رات ‘‘کے گلوکار جواد احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے گلوکاری کے کیریئر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں دو طرح کہ کام ہوتے ہیں،
ایک آپ میوزک کمپوز کر رہے ہوں اور دوسرا کہ آپ گا رہے ہوں۔جواد احمد نے کہا ہے کہ جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور جس طرح سے عمران خان کی مخالفت کی ہے اب مجھے کوئی کنسرٹس کے لیے بلاتا ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی موقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام 95فیصد تک ختم ہوچکا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ اسے رہنے دو یہ متنازع شخص ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، پرانی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ میں پاکستان کے عام عادمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں، پرانی جماعتیں میری جماعت بننے دینا نہیں چاہتی ہیں۔
گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…
تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…
حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…