عمران خان نور خان ایئربیس پہنچ گئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جلسے میں شرکت کے لیے نور خان ایئربیس پر پہنچ گئے . عمران خان لاہور سے نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر نور خان ایئر بیس پہنچے .

ذرائع نے بتایا عمران خان اب نور خان ایئربیس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے .
واضح رہے کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے بارانی یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے . دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا .
پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں . پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے .
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے . پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں