بارشوں اور سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے،عملے کی محنت کے نتیجے میں ریلوے کا نظام دوبارہ بحال کیا گیا ہے،، ڈی ایس ریلویز کوئٹہ فرید احمد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ڈی ایس ریلویز کوئٹہ فرید احمد نے کہاہے کہ بارشوں اور سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے،عملے کی محنت کے نتیجے میں ریلوے کا نظام دوبارہ بحال کیا گیا ہے،ریلوے کے آفسران سے مزدور تک سب نے سیلابی علاقوں میں کام کیا،ہم نے اپنے آپریشنز کو دوبارہ فعال بنایا ہے ملک بھر میں ریلو ے آپریشن معطل رہے ہیں سیلابی پانی کے باعث ریل کی پٹریاں پل، پھاٹک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے، ٹرین آپریشن سے وابستہ ہزاروں قلیوں کاروزگار ٹرینوں کی آمد و رفت پر منحصر ہے ، ٹرین آپریشن معطل رہنے کے باعث ہزاروں قلی بے روزگار ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزالخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے ریلوے کے 300غریب مستحق ملازمین میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پرر یلوے ہاکی گراونڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پرا لخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدرانجینئرجمیل احمدکرد و ذمہ داران،ریلوے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمدانور،صوبائی صدر پریم یونین محمد ارشد یوسفزئی ،اور دیگر ریلوے حکام بھی موجود تھے، ڈی ایس ریلویزنے مذید کہاکہ سیلاب سے ٹرینوں کی بندش کی وجہ سے ریلوے کو روزانہ 23کروڑ روپے کے ریونیو کا نقصان ہوا ، ملک میں اس سال بارشوں سے صدی کا ریکارڈ ٹوٹا ہے،سیلاب سے ریلوے کو سوا 5 سو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،انھوں نے کہاکہ قلی اور ریلوے کے کلاس فور ملازمین کے لئے الخدمت فاونڈیشن کی جانب سیراشن کی تقسیم قابل تحسین ہے، انھوں نے کہاکہ ہم نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے کام کاآغاز کردیاہے، ریلوے اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارم کی تزائیں و آرائش ،مسافروں کیلئے نئے بینچز کی تنصیب،ویٹنگ رومز کی بحالی و بہتری ،پینے کے صاف پانی کی دستیابی ،فلٹریشن پلانٹ کی مرمت،لائیٹنگ کے نظام کی درستگی ،مین داخلی گیٹ کو مزید خوبصورت بنایاجائے گا،
ریلوے اسٹیشن کے سامنے فوڈ اسٹریٹ بنائی جارہی ہے، گرین بیلٹ کے بننے سے ماحول پر اچھااثر پڑے گا، پلیٹ فارم پر نئے خوبصورت بینچز کی تنصیب سمیت دفاتر کی تزائین و آرائش اور اسٹیشن کیمین داخلی راستے کو مزید خوبصورت بنایاجارہاہے، دسمبر کے آخر تک ترقیاتی کام مکمل ہوجائے گا، ڈی ایس نے کہاکہ ہرک ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پل پر کام جاری ہے، اور امید کی جارہی ہے کہ یہ بھی جلد بحال ہوجائے گا، انھوں نے کہاکہ محکمہ ریلوے نے مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث معطل ہونے والی ٹرین سروس کو 3 ماہ بعد دوبارہ بلوچستان کے علاقے بولان سے بحال کردیاہے ،گذشتہ دنوں کوئٹہ سے بسوں کے ذریعے مسافروں کو سیکورٹی کے ہمراہ کوئٹہ سے مچھ پہنچایا گیا جہاں سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس کو ر روانہ کیاگیا،اس موقع پر ا لخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدرانجینئرجمیل احمدکرد،ریلوے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمدانور اور صوبائی صدر پریم یونین محمد ارشد یوسفزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، درایں اثناشیلاباغ میں بھیلاخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے ریلوے کے100ملازمین میں راشن تقسیم کیاگیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago