بارشوں اور سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے،عملے کی محنت کے نتیجے میں ریلوے کا نظام دوبارہ بحال کیا گیا ہے،، ڈی ایس ریلویز کوئٹہ فرید احمد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ڈی ایس ریلویز کوئٹہ فرید احمد نے کہاہے کہ بارشوں اور سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے،عملے کی محنت کے نتیجے میں ریلوے کا نظام دوبارہ بحال کیا گیا ہے،ریلوے کے آفسران سے مزدور تک سب نے سیلابی علاقوں میں کام کیا،ہم نے اپنے آپریشنز کو دوبارہ فعال بنایا ہے ملک بھر میں ریلو ے آپریشن معطل رہے ہیں سیلابی پانی کے باعث ریل کی پٹریاں پل، پھاٹک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے، ٹرین آپریشن سے وابستہ ہزاروں قلیوں کاروزگار ٹرینوں کی آمد و رفت پر منحصر ہے ، ٹرین آپریشن معطل رہنے کے باعث ہزاروں قلی بے روزگار ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزالخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے ریلوے کے 300غریب مستحق ملازمین میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پرر یلوے ہاکی گراونڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پرا لخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدرانجینئرجمیل احمدکرد و ذمہ داران،ریلوے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمدانور،صوبائی صدر پریم یونین محمد ارشد یوسفزئی ،اور دیگر ریلوے حکام بھی موجود تھے، ڈی ایس ریلویزنے مذید کہاکہ سیلاب سے ٹرینوں کی بندش کی وجہ سے ریلوے کو روزانہ 23کروڑ روپے کے ریونیو کا نقصان ہوا ، ملک میں اس سال بارشوں سے صدی کا ریکارڈ ٹوٹا ہے،سیلاب سے ریلوے کو سوا 5 سو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،انھوں نے کہاکہ قلی اور ریلوے کے کلاس فور ملازمین کے لئے الخدمت فاونڈیشن کی جانب سیراشن کی تقسیم قابل تحسین ہے، انھوں نے کہاکہ ہم نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے کام کاآغاز کردیاہے، ریلوے اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارم کی تزائیں و آرائش ،مسافروں کیلئے نئے بینچز کی تنصیب،ویٹنگ رومز کی بحالی و بہتری ،پینے کے صاف پانی کی دستیابی ،فلٹریشن پلانٹ کی مرمت،لائیٹنگ کے نظام کی درستگی ،مین داخلی گیٹ کو مزید خوبصورت بنایاجائے گا،
ریلوے اسٹیشن کے سامنے فوڈ اسٹریٹ بنائی جارہی ہے، گرین بیلٹ کے بننے سے ماحول پر اچھااثر پڑے گا، پلیٹ فارم پر نئے خوبصورت بینچز کی تنصیب سمیت دفاتر کی تزائین و آرائش اور اسٹیشن کیمین داخلی راستے کو مزید خوبصورت بنایاجارہاہے، دسمبر کے آخر تک ترقیاتی کام مکمل ہوجائے گا، ڈی ایس نے کہاکہ ہرک ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پل پر کام جاری ہے، اور امید کی جارہی ہے کہ یہ بھی جلد بحال ہوجائے گا، انھوں نے کہاکہ محکمہ ریلوے نے مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث معطل ہونے والی ٹرین سروس کو 3 ماہ بعد دوبارہ بلوچستان کے علاقے بولان سے بحال کردیاہے ،گذشتہ دنوں کوئٹہ سے بسوں کے ذریعے مسافروں کو سیکورٹی کے ہمراہ کوئٹہ سے مچھ پہنچایا گیا جہاں سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس کو ر روانہ کیاگیا،اس موقع پر ا لخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدرانجینئرجمیل احمدکرد،ریلوے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمدانور اور صوبائی صدر پریم یونین محمد ارشد یوسفزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، درایں اثناشیلاباغ میں بھیلاخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے ریلوے کے100ملازمین میں راشن تقسیم کیاگیا .

.

.

متعلقہ خبریں