عمران خان پاکستان کے لیے ناسور بن چکا ہے: رانا تنویر حسین
یہ بڑے دجال سے قبل چھوٹے دجال کے روپ میں پاکستانی عوام پر مسلط ہے، یہ پاکستان کا ایسا منفرد سیاستدان نے جس نے کرپشن کے لیے خواتین کا سہارا لیا: وفاقی وزیر تعلیم
پی ڈی ایم کی جماعتوں کے سربراہان نے عدم اعتماد پیش کرکے اس فتنے کو پاکستان کی تباہی میں کامیاب نہیں ہونے دیا:54 نادار بچیوںکی اجتماعی شادیوںکی تقریب سے خطاب
مریدکے(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے ناسور بن چکا ہے اور یہ بڑے دجال سے قبل چھوٹے دجال کے روپ میں پاکستانی عوام پر مسلط ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ پاکستان کا ایسا منفرد سیاستدان نے جس نے کرپشن کے لیے خواتین کا سہارا لیا ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے سربراہان نے عدم اعتماد پیش کرکے اس فتنے کو پاکستان کی تباہی میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مریدکے میں حاجی یونس ورک ٹرسٹ اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما چودھری محمد ارشد ورک کے زیر اہتمام54 نادار بچیوںکی اجتماعی شادیوںکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا اور اس ٹولے کی پوری کوشش تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی وزارت سنبھالنے کے بعد سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ نا اہل پی ٹی آئی حکمرانو ںنے ملک کا کہاں کہاں سے بیڑ ہ غرق کیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کھلاڑی نے نہ صرف سیاست کو کھیل سمجھا بلکہ مذہب، آئین ، قانون اور اداروں کو بھی کھیل بنا دیا اور آرمی چیف کی تقرری کو بھی کھیل بنانے کی کوشش کر تا رہا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی نظر نہیںآ رہی کیونکہ عمران کی شکل میں اس پارٹی کا پانی کا بلبلہ ٹھس ہونے کے قر یب ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس پیرنی ہے تو ہمارے پاس بھی عوامی خدمت کی ‘پیرنی’ ہے جو دوسری پیرنیوں کو بھسم کر دے گی۔ عمران خان نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر لا وارث کر دیا تھا اور کوئی بھی ملک ہمارے ساتھ بات کرنے کوتیار نہیں تھا۔ سی پیک پر کام روک کر چین جیسے دوست کو بھی ناراض کیا گیا
جبکہ اپنی حرکتوں سے پاکستان کی ناک کٹوا کر رکھ دی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان اب ملک کا وزیر اعظم تو در کنار چپڑاسی بننے کے بھی قابل نہیں رہا یہ ایک عذاب ہے جو ہم پر نازل ہو چکا تھا۔ اہم اداروں کے پر تنقید کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت بچانے کے لئے کردار ادا نہ کرنے پر اداروں پر ایسے برس رہا ہے جیسے اس کے باپ کی جائیداد تھی جسے بچایا نہیںگیا۔ قبل ازیں رانا تنویر حسین نے سابق ایم این اے رانا افضال حسین، سابق چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ انجینئر رانا احمد عتیق انور، سابق ایم پی اے چودھری حسان ریاض، سابق چیئرمین بلدیہ میاں شبیر احمد، وائس چیئرمین رانا ماجد نواز،سید اعجاز الحسن شیرازی امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری محمد ارشد ورک، چودھری انعام اللہ ورک کے ہمراہ تمام دلہنوں میں طلائی انگوٹھیاں اور قرآن مجید کے نسخے پر مشتمل تحائف تقسیم کئے اور انہیں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ #/s#