نیوزی لینڈ، انگلینڈ کا دورۂ پاکستان، سیکیورٹی ماہرین آج انتظامات کا جائزہ لیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورۂ پاکستان سے متعلق دونوں ممالک کےسیکیورٹی ماہرین آج انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سیکیورٹی عہدیداران بریفنگ دیں گے۔

غیرملکی سیکیورٹی ماہرین کومحکمہ داخلہ پنجاب بھی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سیکیورٹی ماہرین لاہور کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔