2018 میں دھاندلی کے ذریعے حکومت مسلط کی گئی، ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچالیا، پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام بھی آئے گا،فضل الرحمان


ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچالیا، پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام بھی آئے گا، ملک میں پہلے سیاسی افراتفری پیدا کی گئی، فارن فنڈنگ کوچھپایا گیا، الیکشن کمیشن نے آپ کوچورکہا،
تمہارے خلاف سب کچھ ثابت ہوچکا ہے، تم لوگوں سے کیا کیا چھپائوگے،جے یوآئی(ف)عوام کے حقوق کی آوازہے،
کہا جارہا ہے کہ قومی حکومت آنی چاہیے ان قوتوں کوبتانا چاہتا ہوں آج ملک میں ایک قومی حکومت ہے،سربراہ جے یو آئی (ف) کا مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب
مانسہرہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچالیا، پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام بھی آئے گا۔مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں پہلے سیاسی افراتفری پیدا کی گئی۔ 2018 میں دھاندلی کے ذریعے جعلی حکومت مسلط کی گئی جس کی وجہ سے معیشت کی کشتی زرکاب ہونے لگی۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے ریاست کی سالمیت اوراس کی حفاظت کی جنگ لڑی ہے۔پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑا تھا۔ آج ہم ایک بڑے بحران سے نکلے ہیں۔ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آیا ہے۔ ملک دلدل میں تھا دلدل سے نکلنا آسان کام نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کوچھپایا گیا، الیکشن کمیشن نے آپ کوچورکہا۔ تمہارے خلاف سب کچھ ثابت ہوچکا ہے۔ تم لوگوں سے کیا کیا چھپائوگے۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی(ف)عوام کے حقوق کی آوازہے۔ کہا جارہا ہے کہ قومی حکومت آنی چاہیے ان قوتوں کوبتانا چاہتا ہوں آج ملک میں ایک قومی حکومت ہے۔