ٹک ٹاکر لڑکے نے والدین سے شیر لینے کی خاطر اپنا وزن 103 کلو سے 65 کلو کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک ایپ کو دنیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ویڈیوز وائرل کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے بہت سارے لوگ نا صرف شہرت کی بلندیوں تک پہنچے بلکہ انہوں نے کم عمری میں بہت دولت بھی کمائی۔ایسا ہی ایک نوجوان شامیل زاہد بھی ہے جس کو پاکستان کا امیر ترین بچہ قرار دیا جاتا ہے اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ذاتی طور پر دو مہنگی ترین لگژری گاڑیوں کا مالک بھی ہے۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق شامیل کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعدار 6۔1 ملین جب کہ لائکس کی تعداد 8۔29 ملین ہے۔
شامیل کی ٹک ٹاک ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ کچھ عرصہ قبل تک 103 کلو گرام وزن رکھنے والا بچہ تھا۔ جس کو کھانے میں فاسٹ فوڈ بہت پسند تھے اور اس وجہ سے اس کا وزن اتنا زیادہ ہو چکا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس کے گھر والوں نے بارہا کوشش کی کہ کسی طرح شامیل اپنا وزن کم کر لیں لیکن ہر کوشش میں ناکام ہونے کے بعد انہوں نے شامیل کو ایک آفر دی کہ اگر وہ اپنے وزن کو کم کر لے تو وہ اس کو بطور پالتو جانورشیر خرید کر دیں گے۔


شامیل زاہد کے لیے والدین کی یہ آفر بہت متاثر کن تھی اس کو قبول کرتے ہوئے اس نے سب سے پہلے تو فاسٹ فوڈ کھانے چھوڑ دئیے، اس کے بعد اس نے وزن کم کرنے کے لیے باقاعدگی سے ایکسرسائز بھی شروع کر دی جس سے اس کا وزن کم ہونے لگا۔

اس ٹک ٹاکر نے پالتو شیر پانے کلئے اپنا وزن 103 سے 65 کلو تک کر لیاہے۔
اس حوالے سے جب شامیل سے دریافت کیا گیا کہ کیا اتنا وزن کم کرنے پر اس کے والدین نے اس کو شیر لے کر دیا تو اس کا کہنا تھا کہ اس کے والدین نے اس کو شیر تو نہیں لے کر دیا مگر ایک کتا ضرور لے کر دے دیا جس کی مشابہت شیر جیسی تھی۔
تاہم اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب اپنا وزن کم کر کے بہت خوش ہے اور اس نے تمام ایسے کھانے کھانے چھوڑ دیے ہیں جس سے وزن بڑھ سکتا ہے۔
اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے وزن بہت مشکلوں سے کم کیا ہے اس وجہ سے اس کی خواہش ہے کہ وزن دوبارہ نہ بڑھے۔