سکیورٹی فورسزکی کوہلو میں کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سکیورٹی فورسز نے کوہلو میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئےہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیاں 30 ستمبر کو کوہلو بازار میں دھماکہ کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش میں تھیں جس میں دو راہگیر شہید اور 19 زخمی ہوئے تھے، یہی تنظیم اور اس کے دہشت گرد علاقہ میں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آج صبح 6 بجے شروع ہوا، گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔

Recent Posts

’طلعت حسین ایک انسٹی ٹیوٹ تھے‘، انتقال پر ملک کے سینئیر اداکاروں کا اظہار افسوس

'وہ بڑے آدمی تھے جنہیں مدتوں تک یاد رکھا جائے گا' اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

19 mins ago

قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کے عوام کو منتقلی جاری

امن قائم کرنے میں پاک فوج اور ایف سی نے بہت قربانیاں دیں، قبائلی عمائدین…

35 mins ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

49 mins ago

‏ گزشتہ ایک برس سے مجھ پر سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملک ریاض حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ…

1 hour ago

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر کویت…

1 hour ago

“مجھے تکلیف پہنچانے والے کی اگلی 3-4 فلمیں فلاپ ہونگی”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف فلمساز فرح خان نے بتا دیا کہ وہ اُنہیں دُکھ…

1 hour ago