قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کے عوام کو منتقلی جاری


امن قائم کرنے میں پاک فوج اور ایف سی نے بہت قربانیاں دیں، قبائلی عمائدین
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کے عوام کو منتقلی جاری ہے۔ضلع ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے لوگوں کیلئے وہاں سے نکلنے والی گیس سے صحت، تعلیم، روزگار، ہنر اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں بے شمار منصوبے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے ان قومی پروجیکٹس کی حفاظت کے فرائض سرانجام دیے جارہے ہیں۔
حکومت بلوچستان اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے اشتراک سے چلنے والا پبلک ویلفیئر ہسپتال، سوئی مقامی افراد کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں پبلک ویلفیئر اسپتال سوئی کیلئے فنڈز کی فراہمی، مکمل سوئی ٹاؤن کو مفت پانی کی سپلائی تعلیم فاونڈیشن کے اشتراک سے سوئی کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات شامل ہیں۔
سوئی کے نوجوانوں و عورتوں کو مختلف ہنر سیکھانے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام، ورچوئل یونیورسٹی، سوئی کیمپس کیلئے فنڈز کی فراہمی بھی شامل ہیں۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ 1952 سے بلوچستان کے علاقے سوئی میں موجود ہے۔ پی پی ایل کی جانب سے سوئی میں مختلف فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
جنرل مینیجر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ سوئی میں پی پی ایل کی جانب سے پچھلے 5 سال کے دوران تعلیم کی مد میں 1500 میلین، صحت کیلئے 1000 میلین، سوئی ٹاؤن کو پانی کی فراہمی کیلئے 6000 میلین سے زائد کا خرچہ کیاگیا۔
مینیجر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پی پی ایل کے تعاون سے چل رہا ہے اور اس میں سوئی کے نوجوان مرد اور عورتوں کو مختلف ہنر سیکھائے جارہے ہیں۔ سوئی کے مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ سوئی ویلفیئر اسپتال میں مقامی افراد کا علاج فری ہو رہا ہے۔ سوئی میں 80 تا 90 فیصد لوگوں کے پاس فری گیس موجود ہے۔ امن قائم کرنے میں پاک فوج اور ایف سی نے بہت قربانیاں دیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

23 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago