دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں شاہین کی مداحوں سے درخواست


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے دعا کی درخواست کردی . سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی حال ہی میں منعقد کیے جانے والے قومی کرکٹرز کے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی

جس میں شاہین کو تقریب میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم انٹری کے دوران شاہین کو اکیلا دیکھ کر ان کے مداح بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات شروع کردئیے .

کرکٹر نے طبیعت سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں . ویڈیو میں شاہین کو مداحوں کے ساتھ خاصا گھلے ملے دیکھا گیا . دوسری جانب ہال میں شاہین کو آتا دیکھ ایک دلہن اور لڑکی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں دلہن کی جانب سے تصویر کی خواہش شاہین رد نہ کرسکے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی . واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے . شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور اپنا 4 اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہ کر سکے تھے .

. .

متعلقہ خبریں