الیکٹرانک میڈیا پر اعظم سواتی کی ہر قسم کی کوریج پر پابندی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے الیکٹرانک میڈیا پر سینیٹر اعظم سواتی کی ہر قسم کی کوریج پر پابندی لگا دی۔

پیمرا اعلامیہ کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی سے متعلق ٹی وی چینلز پر کوئی ٹکر، خبر، بیان یا پروگرام نشر نہیں کیا جا سکتا جبکہ اعظم سواتی کی تقریر دوبارہ نشر کرنے، انہیں کسی شو میں بطور مہمان بلانے اور بیان یا ٹکر چلانے پر پابندی ہوگی۔

ٹی وی چینلز نے اعظم سواتی کی راولپنڈی جلسہ میں متنازعہ تقریر بغیر ایڈٹ کیے نشر کی، انہوں نے تقریر میں ریاستی اداروں کے خلاف متنازع اور بے بنیاد الزامات لگائے۔

اعظم سواتی کی ریاستی اداروں کے خلاف تقریر نشر کرنا پیمرا آرڈیننس، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے جبکہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات آئین کے آرٹیکل 19 کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

لائسنس دہندگان قانون کی دفعات اور عدالتی فیصلوں کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ٹی وی چینلز کے لائسنس کو سیکشن 30 (3) کے تحت معطل کیا جا سکتا ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

3 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

3 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago