اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسان کی جلد بہت نازک ہے کوئی بھی چوٹ یا ہلکی سی رگڑ انسان کی جلد پر نشانات چھوڑ جاتی ہے . جب انسانی جسم کی جلد اس قدر حساسیت کا شکار ہے تو ذرا سوچیں کہ انسان کے چہرے کی جلد کتنی حساس ہوگی .
انسان کے چہرے کی جلد 4 گنا زیادہ حساس ہوتی ہے لیکن چہرے کی جلد میں بھی اقسام پائی جاتی ہیں جو کہ آئلی اسکن، ڈرائی اسکن، حساس اسکن اور نارمل اسکن پر دیکھی اور پرکھی جاتی ہے . اگر آپ کی جلد حساس ہے تو آج کا ہمارا یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں .
حساس جلد کی حفاظت کے طریقے
چہرہ دھونے کیلئے نیم گرم پانی استعمال کریں، واٹرپروف میک اپ ہرگزاستعمال نہ کریں، ہمیشہ گلیسرین، زیتون کا تیل جیسے اجزاء پر مشتمل موسچرائزر کا استعمال کریں .
شہد سے بنے موسچرائزر کا استعمال کریں . ٹماٹر کا گودا جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے .
حساس جلد والی خواتین اینٹی بیکٹیریل سوپ استعمال کریں . غیر متوازن اور کم نیند جلد پر اثر انداز ہو سکتی ہے، بہتر اور صحت مند جِلد کے لئے نیند ضرور پوری کریں .
اپنی اچھی اسکن کے لئے پھلوں اور دودھ کو اپنی خوراک میں ضرور شامل رکھیں . روزانہ سونے سے قبل 3 سے 4 آئس کیوب کے ذریعے چہرے پر آئسنگ ضرور کریں .