کرینہ کپور کی فیملی کے ساتھ مالدیپ سے واپسی، تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ دنوں بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی چھٹیاں گزارنے مالدیپ گئی ہوئییں تھیں . جہاں کرینہ کپور نے اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ اپنے شوہر سیف علی خان کی سالگرہ بھی منائی تھی .

اسکے علاوہ اداکارہ نے اپنے بیٹے جہانگیر کے ساتھ اپنی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی تھیں .

تاہم اپنی چھٹیاں بھرپور انداز میں منانے کے بعد اداکارہ کرینہ کپور اپنے شوہر اور بیٹوں کے ہمراہ واپس بھارت کے لئے روانہ ہوگئی ہیں .
اداکارہ کی اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیوں سے واپسی کی ویڈیو سیف علی خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے .
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اس ویڈیو میں کرینہ اور سیف کے دونوں بیٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کرینہ اور سیف بھی ایک ساتھ نظر آرہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں