ملائکہ اروڑہ نے نازیہ حسن کے مشہور گانے کو نئے انداز میں پیش کر دیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے پاکستانی گلوکارہ کے مشہور گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کو نئے انداز میں پیش کیا ہے۔نازیہ حسن کے گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کو 90ء کی دہائی کی فلم ’قربانی‘ میں 1980ء میں اداکارہ زینت امان پر فلمایا گیا تھا۔
حال ہی میں اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کے لیے موسیقار تنیشک باغچی نے اس گانے کو نئے انداز میں دوبارہ ترتیب دیا ہے۔تنیشک باغچی کی جانب سے دوبارہ ترتیب کیے گئے اس گانے کو گلوکارہ زاہرہ ایس خان اور گلوکار التمش فریدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسے ملائکہ اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ پر فلمایا گیا ہے۔
آیوشمان کھرانہ کی نئی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ رواں سال 2 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔